ٹرمپ انتظامیہ کے ووٹرز سے ووٹ کے وقت شہریت کا ثبوت دینے کا ایگزیکٹو آرڈر مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے
واشنگٹن ( آواز نیوز) امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے ووٹرز سے ووٹ کے وقت شہریت کا ثبوت دینے کا ایگزیکٹو آرڈر مکمل طور پر ختم کردیا ہے۔ کسی بھی الیکشن میں شہریوں کو شہریت کا ثبوت دینے کی ضرورت نہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ابتدائی ایگزیکٹو آرڈرزمیں ووٹنگ کے حوالے سے ایک آرڈر جاری کیا تھا، جس کے تحت ووٹرز کا ووٹنگ کے ووت شہریت کا ثبوت دینے کا پابند بنایا گیا تھا۔بوسٹن میں یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج ڈینس کیسپر نے گزشتہ سال الیکشن کی اوورہالنگ سے متعلق صدر ٹرمپ کے حکم نامے پر عارضی حکم امتناع جاری کیا تھا۔ اب انہوں نے اس حکم کو مکمل اور مستقل طور پر کاالعدم قرار دیدیا ہے۔جج کیسپر نے ٹرمپ انتظامیہ کے اس استدلال کو مسترد کردیا ہے کہ ڈیموکریٹ اکثریتی ریاستی اٹارنی جنرلوں کی جانب سے دائر کردہ لاء سوٹ قبل ازوقت ہے۔ کیونکہ صدارتی حکم نامہ ابھی نافذالعمل نہیں ہوا۔جج نے رولنگ دی کہ آئین کانگریس اور ریاستوں کو الیکشن کروانے کا اختیار دیتا ہے اور یہ کہ انتظامیہ کی شرط اختیارات سے تھاوز ہے۔









