نیویارک ( آواز نیوز) نیویارک میں پاکستان ڈے پریڈ کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔مین ہٹن کی ایک عدالت نے اتوار 23 اگست کو پریڈ کے انعقاد کی اجازت دیدی ہے۔پریڈ میں الیکشن کے لئے مذید عدالتی کارروائی کے لئے یکم ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ تاہم 23 اگست کو پریڈ کے لئے اب کوئی رکاوٹ نہیں رہی ہے۔ نیویارک سپریم کورٹ کی رولنگ کے مطابق موجودہ پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کی نگرانی میں پریڈ منعقد ہوگی۔ہر سال کی طرح اس بار بھی 38 سٹریٹ اور میڈیسن ایونیو سے پریڈ کا آغازہوگا۔26 سٹریٹ پر میلہ تقریبات منعقد ہونگی۔ پاکستان کے نامور گلوکار بلال سعید فن کا مظاہرہ کریں گے۔ پریڈ میں پاکستان کی ثقافت کی بھرپور عکاسی کی جائے گی









