ڈاکٹر شہزاد اقبال 2028 کے لئے اپنا سینٹرل کے صدر منتخب ہوگئے


نیویارک ( رپورٹ:محمد فرخ) اپنا 2028 کے لئے صدارتی الیکشن کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ ڈاکٹر شہزاد اقبال نے الیکشن جیت لیا ہے۔ اسطرح وہ یکم جنوری 2028 کو اپنا کے مرکزی صدرکی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ڈاکٹر شہزاد اقبال کے قریبی حریف ورجینیا سے ڈاکٹر طلحہ صدیقی شکست کھاگئے ہیں۔ تیسری امیدوار ڈاکٹر لبنیٰ نعیم خاطر خواہ ووٹ حاصل نہ کرسکیں۔ ڈاکٹر شہزاد  اقبال تین سال کے عرصے میں نیویارک سے اپنا سینٹرل کی صدارت سنبھالنے والے دوسرے امیدوار ہونگے۔ موجودہ صدر ڈاکٹر راؤ بابر کا تعلق بھی نیویارک سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں