پوسٹر میں مسلم اور پاکستانی تنظیمیوں کے نام بھی شامل ہیں، جس سے نیویارک کی مسلم کمیونٹی تشویش پائی جاتی ہے
ریلی کے پوسٹر پر “ہم یاد رکھتے ہیں، وہ جواز پیش کرتے ہیں” اور “صرف کبھی نہ بھولنا کافی نہیں” جیسے اشتعال انگیز نعرے درج ہیں۔
نیویارک: ( خصوصی رپورٹ) 9/11 کے حملوں کی 25ویں برسی کے موقع پر نیویارک میں مختلف گروپ ڈیموکریٹک سوشلسٹس آف امریکہ کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ ریلی 8 ستمبر کو شام 6 بجے ڈاؤن ٹاؤن مین ہٹن میں ڈی ایس اے کے دفتر کے قریب منعقد ہوگی۔
ریلی کے جاری کیے گئے پوسٹر میں منفی اندازہ میں ممدانئ کی تصویر لگا کر کہا گیا ہے کہ 9/11 کے 25 سال بعد بھی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی۔ پوسٹر پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ اسلامئ نظریات کو شکست دینے کے بجائے انہیں معمول کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
ریلی کے پوسٹر پر “ہم یاد رکھتے ہیں، وہ جواز پیش کرتے ہیں” اور “صرف کبھی نہ بھولنا کافی نہیں” جیسے نعرے درج ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ ریلی کے جاری کردہ پوسٹر پر بعض مسلم اور پاکستانی تنظیموں کے نام بھی شامل ہیں، جن میں ابراہیم پبلشنگ سینٹر، پاسوو اور امریکن مسلم وومین اینڈ ملٹی فیتھ ویمن اِن پاور کونسل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر یہودی، مسلم، ہندو اور بین المذاہب تنظیموں کے نام بھی پوسٹر پر درج ہیں۔
ان مسلم اور پاکستانی تنظیموں کی اس ریلی میں شرکت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ 9/11 کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی اور دہشت گردی کی مذمت اپنی جگہ، لیکن ایسی ریلی کا حصہ بننا جس کے بعض نعروں اور مواد میں اسلام پسند نظریے کو مسلمانوں کے حوالے سے پیش کرنے کا تاثر ملتا ہے، مسلم کمیونٹی کے لیے باعثِ تشویش ہے۔
مسلم اور پاکستانی تنظیموں کو دہشت گردی اور یہود دشمنی کی واضح مذمت ضرور کرنی چاہیے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کرنا چاہیے کہ چند دہشت گرد گروہوں کے جرائم کی ذمہ داری پوری مسلم کمیونٹی یا اسلام پر عائد نہیں کی جا سکتی۔
یہ احتجاج ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب نیویارک کے میئر زہران ممدانی اور ڈیموکریٹک سوشلسٹس آف امریکہ کی سیاست، اسرائیل، فلسطین کے حوالے سے شہر میں شدید سیاسی بحث جاری ہے۔
صہیونی گروہ نیویارک کے مسلم مئیر ممدانی پر یہود دشمنی کا الزام عائد کرتے ہیں
ریلی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد 9/11 کے متاثرین کو یاد کرنا اور یہود دشمنی اور انتہا پسندی کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔









