نیویارک ( آواز نیوز) نیویارک سٹی کے مئیر زوہران ممدانی نے ماذِن سِد احمد ( Mazin Sidahmed) کو مئیر آفس برائے ایتھنک اینڈ کمیونٹی میڈیا کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے۔مسٹر ماذن ایک غیر منافع بخش تنظیم ڈاکومینٹڈ ( Documented) کے شریک بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ یہ ادارہ جرنلزم اور کمیونٹی میڈیا کو ایک پلیٹ پر اکٹھا کرنے کا فریضہ انجام دیتا ہے۔وہ سٹی ایجنسیوں کے اشتہارات اور مارکیٹنگ کوششوں کی قیادت کریں گے۔ مسٹر ماذِن اس بات کو یقینی بنائیں گے زبان اور کسی ایک کمیونٹی سے قطع نظر نیویارکرز کو ان کے لئے دستیاب سٹی ایجنسنیوں کی خدمات اور پروگراموں کے سلسلے میں آگاہی ہونی چاہئیے ۔ مئیر آفس برائے ایتھنک اینڈ کمیونٹی میڈیا سٹی اقلیتی میڈیا اور کمیونٹی میں سرگرم تنظیموں کے ذریعے نیویارک سٹی کے تمام بوروزمیں عوام کو شہری خدمات اور پروگراموں کے بارے میں تشہیر اور آگاہی فراہم کرتا ہے۔2021 میں لوکل لاء 83 کے ذریعے ایک خصوصی مئیرل آفس قائم کیا گیا تھا اس قانون کے تحت سٹی ایجنسیوں کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ نیویارک سٹی کے ماتحت تمام ایجنسیوں کے 50 فیصد اشتہارات اقلیتی اور کمیونٹی میڈیا کو دئیے جائیں۔مسٹر ماذن اس آفس کے نئے سربراہ ہونگے۔









