نیویارک ( آواز رپورٹ) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ آج شام 4 بجے کے لگ بھگ نیویارک سٹی کے مئیر زوہران ممدانی سے ان کی سرکاری رہائش گاہ گریسی مینشن میں ملاقات کریں گے۔ یہ کسی بھی امریکی صدر کی طویل عرصے بعد گریسی مینشن میں پہلی بار آمد ہوگی۔ ملاقات میں کئی اہم امور پر بات چیت ہوگی۔صدر ٹرمپ اور مئیر ممدانی کی یہ دوسری براہ راست ملاقات ہوگی۔گزشتہ سال مئیر ممدانی نے صدر ٹرمپ کی دعوت پر وائیٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا۔ شام کی ملاقات کلوز ڈور میٹنگ ہوگی۔اس ملاقات کے فوری بعد مئیر ممدانی میڈیا سے بات چیت کریں گے اور صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بتائیں گے۔









