بھارت، ایک علاقائی غنڈہ

سچ ہے کہ ہندوستان کا پڑوسی ہونا کسی مصیبت سے کم نہیں ہے۔ اس کا کوئی بھی پڑوسی اس سے خوش نہیں کیونکہ انہیں اپنی سرحدوں پر مسائل کا سامنا ہے جن میں بھارت کا یا تو ان کے علاقوں پر قبضہ یا ان کی سرزمین پر دعویٰ شامل ہے۔ابتدا سے ہی ہندوستان نے ایک نوآبادیاتی طاقت کے رویئے کا مظاہرہ کرنا شروع کیا تھا کیونکہ اسے ایک بہت بڑا زمینی علاقہ وراثت میں ملا تھا جو برطانوی نوآبادیاتی آقاؤں کے چھوڑے گئے وسیع نظام حکومت کے ساتھ اس طرح کے منظم انداز میں کبھی منظم نہیں کیا گیا تھا۔تقسیم کے دور کی نوسربازی اور دوغلا پنحیدرآباد دکن اور جوناگڑھ پر ہندوستان کا پیمانہ مذہبی تھا جبکہ ویسے وہ سیکولرازم کا ڈھنڈورا پیٹتا رہا۔ یہ دلیل دی گئی کہ مسلمان حکمران اس وقت آزاد نہیں رہ سکتے اور نہ ہی پاکستان میں شامل ہو سکتے تھے کیونکہ اکثریت ہندو تھی۔جموں اور کشمیر پر الحاق کا بہانہ ہندوستانی رہنماؤں کے لیے ایک مضبوط دلیل بن گیا لیکن جب بین الاقوامی برادری کے تعاون سے پاکستان کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا تو نہرو نے معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھا دیا اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کرانے کا وعدہ کیا جسے ہندوستانی حکومتوں نے نہ تو کشمیریوں کے ساتھ پورا کیا اور نہ ہی پاکستان کے ساتھ۔بھارت میں مودی کی قیادت میں موجودہ ہندوتوا نظام نے اب 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ یہ قبضہ اس نے آرٹیکل 370 اور 35اے کو منسوخ کر کے کیا ہے جس کے ذریعے جموں اور کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے کی اجازت دی گئی تھی۔ یہاں تک کہ کشمیریوں کی رضامندی کے بغیر علاقے کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔بھارت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایابھارت ہمیشہ سے اپنے پڑوسی ملکوں کے لیے داخلی سلامتی کی صورت حال پیدا کرنے اور ان کا استحصال کرنے کے لیے کوشاں رہا ہے۔ اس نے 1971 میں مشرقی پاکستان کی اندرونی صورت حال کو بھڑکا دیا۔ 1971 کی جنگ سے پہلے 1965 میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تھا لیکن پاکستان نے اس حملے کو پسپا کر دیا تھا۔ پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے بھارت بلوچستان میں ریاست مخالف عناصر اور تحریک طالبان پاکستان کی حمایت کر رہا ہے۔ سابق امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے بھارت کی افغان سرزمین استعمال کرکے پاکستان میں مداخلت کی تصدیق کی ہے۔کلبھوشن یادیو، بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حاضر سروس نیول آفیسر کو 03 مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس نے ایرانی بندرگاہ چابہار میں کام کرتے ہوئے بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا جہاں وہ بظاہر زیورات کا کاروبار کرتا تھا۔فروری 2014 میں کلبھوشن کی گرفتاری سے قبل، مودی حکومت کے موجودہ مشیر برائے قومی سلامتی اجیت ڈوول نے 2014 میں نانی پالکھی والا میموریل لیکچر دیتے ہوئے ساسترا یونیورسٹی میں اپنے خطاب میں پاکستان کو صوبہ بلوچستان علیحدہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔اس کے علاوہ، مختلف ہندوستانی حکومتیں خاص طور پر موجودہ حکومت فالس فلیگ کی کارروائیاں کر رہی ہیں اور پاکستان پر الزام تراشی کے ہتھکنڈوں کے طور پر ڈال رہی ہیں تاکہ اندرونی مسائل سے عوامی توجہ ہٹائی جا سکے یا اپنے حق میں انتخابی نتائج حاصل کیے جا سکیں۔بھارت نے14فروری2019 کو پلوامہ میں فالس فلیگ کی کارروائی کی تھی جس میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 40 سے زیادہ سپاہیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ایک انٹرویو میں ستیہ پال ملک جو اس وقت بھارتی مقبوضہ کشمیر کے گورنر تھے نے پلوامہ واقعہ پر مودی کو بے نقاب کیا تھا۔دریں اثنا، مودی نے منصوبہ بندی کے مطابق فالس فلیگ کے آپریشن کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی اور پاکستان کے اندر اپنے جنگی طیارے بھیجے جنہوں نے بالاکوٹ کے قریب ایک پہاڑی چوٹی پر اپنا پے لوڈ پھینک دیا۔ پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ نے بھارت کے دو طیارے گرائے اور پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کو گرفتار کر لیا جو پاکستان سے زخمی ناک لے کر بھارت واپس گیا۔سری لنکاسری لنکا کو بھی بھارتی حکومتوں کی متواتر مداخلت کا سامنا کرنا پڑا جب ملک میں تاملوں نے علیحدہ وطن کے لیے تحریک شروع کی۔ بھارت نے 1987 میں سری لنکا کے ساتھ ایک معاہدے پر مجبور کیا جس کے تحت اسے سری لنکا میں اپنی امن کیپنگ فوج بھیجنے کا حق حاصل ہوا۔تامل ٹائیگرز کے رہنما پربھاکرن، جسے ہندوستانی پیادہ سمجھا جاتا ہے، کو نئی دہلی کے اشوکا ہوٹل میں اس وقت حراست میں لیا گیا جب آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی صدر جے وردھنے کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے سری لنکا میں تھے۔ہندوستانی تکبر اتنا زیادہ تھا کہ ایک طرف اس نے صدر جے وردھنے سے زبردستی معاہدہ کیا اور دوسری طرف پربھاکرن کو اپنے سروگیٹ کے طور پر حراست میں لے لیا۔ راجیو گاندھی کی ایئر پورٹ پر روانگی کے وقت سری لنکا کے ایک فوجی نے راجیو گاندھی کو اپنی رائفل کے بٹ سے بھی مارا تھا جس سے ایک عام سری لنکن کی بھارت کے خلاف نفرت ظاہر ہوتی ہے۔سری لنکا کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود، ہندوستان اپنے ہمسایہ جزیرے میں امن برقرار رکھنے میں ناکام رہا اور مہینوں کے اندر ہی اس کی فوجوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانے اور سری لنکن اور تامل ٹائیگرز سے نفرت پیدا کرنے کے بعد 1990 میں جلد بازی سے انخلا کرنا پڑا۔ہندوستانی غنڈہ گردی کا بدلہ بعد میں تامل ٹائیگرز نے لیا جنہوں نے 1991 میں راجیو گاندھی کو ایک خودکش حملے میں مار ڈالا۔2015میں، سری لنکا نے صدر مہندا راجا پاکسے کو معزول کرنے کے لیے صدارتی انتخابات کے دوران حزب اختلاف کی مدد کرنے کے الزام میں ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را کے کولمبو اسٹیشن چیف کو ملک بدر کر دیا تھا۔نیپالنیپال جو برطانوی دورِ حکومت میں بھی ایک آزاد ملک، بھارتی غنڈہ گردی کی وجہ سے اکثر پریشان رہا ہے، خاص طور پر ٹرانزٹ سہولیات کی ناکہ بندی کے ذریعے، آخری بار 2015 کی بھارتی ناکہ بندی کے بعد، نیپال نے ٹرانزٹ سہولیات کے لیے چین کی طرف رجوع کا فیصلہ کیا جسے بھارت نے ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا۔مزید تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے نتیجے میں ہندوستان نے ایک نیا نقشہ جاری کیا جس میں نہ صرف لداخ اور اکسائی چن کو ہندوستانی علاقے میں ضم کردیا گیا بلکہ نیپالی علاقوں کالاپانی، لیپولیکھ اور لمپیادھورا کو بھی شامل کر لیا جو کہ 335 مربع کلومیٹر کا علاقہ ہے۔بنگلہ دیش بنگلہ دیش کو موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دور میں ہندوستان کے قریب ہونے کے باوجود دریائے تیستا کے پانی کی تقسیم پر سنگین شکایت ہے جو ہندوستان سے بنگلہ دیش کی طرف بہتا ہے۔ بھارت بنگلہ دیش کو اس دریا کے پانی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔اس کے علاوہ، بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس اور بنگلہ دیش کی سرحدی حفاظت کے لیے ذمہ دار نیم فوجی دستوں بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے درمیان اکثر فائرنگ کے واقعات کی خبریں آتی رہتی ہیں۔مودی حکومت کو شیخ حسینہ کے سامنے اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب آسام میں 1.9 ملین بنگالیوں نے شہریت ترمیمی قانون اور شہریوں کے قومی رجسٹر کے تحت ہندوستانی شہریت کھو دی۔ سی اے اے اور این آر سی دونوں کو مودی حکومت نے منظور کیا ہے۔افغانستانافغانستان ایک دلچسپ معاملہ ہے جس کے ساتھ ہندوستانی حکومت بہترین تعلقات رکھنے کا دعویٰ کرتی ہے۔ لیکن یہ وہی افغانستان تھا جو سوویت قبضے میں تھا جسے بھارت مجاہدین کو دہشت گرد کہتا تھا۔ اور وہی مجاہدین اب ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔ایک بار پھر شہریت ترمیمی قانون نافذ کرتے ہوئے بھارت نے افغانستان سے آنے والے مسلمان مہاجرین کو داخلے کی اجازت نہیں دی جس سے ملک کے اندر یا پڑوس میں کہیں بھی مسلمانوں کے خلاف مودی حکومت کی واضح تعصب کا اظہار ہوتا ہے۔بھوٹانبھوٹان کے چین کے ساتھ چھوٹے چھوٹے علاقائی تنازعات ہیں۔ تمام متنازعہ مقامات کے درمیان، کلیدی مسئلہ ڈوکلام نامی اسٹریٹجک سطح مرتفع ہے جو ہندوستان، بھوٹان اور چین کے درمیان سہ رخی جنکشن کے قریب واقع ہے۔بھارت بھوٹان پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ اپنے دعویٰ کردہ علاقے میں سے کسی کو بھی بات چیت کے ذریعے چین کے حوالے نہ کرے۔ ہندوستان سلی گڑی راہداری کے قریب چین کی موجودگی کو پسند نہیں کرتا، جسے چکنز نیک کہا جاتا ہے، یہ 22 کلومیٹر کا حصہ ہے جو ہندوستان کی سرزمین کو اس کی شمال مشرقی ریاستوں سے جوڑتا ہے۔مالدیپمالدیپ میں ہندوستان کی ناپسندیدہ فوجی موجودگی ہے۔ مالدیپ کی جانب سے بھارتی فوج کو اپنے ملک سے نکالنے کا عوامی مطالبہ کیا گیا ہے۔ اپنے فوجی انٹیلی جنس اثرات کو برقرار رکھتے ہوئے، ہندوستان مالدیپ میں حکومتیں بناتا اور توڑتا رہا ہے۔ یہ مالدیپ کی اندرونی سیاست میں بری طرح ملوث ہے اور اپنے مفادات کی تکمیل کے لیے سیاست دانوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔نچوڑحالیہ چین ہندوستان تنازع سے امکان پیدا ہوا ہے کہ جنوبی ایشیا کی چھوٹی ریاستیں بھارت کے مقابلے میں چین کو ایک قابل اعتماد اتحادی کے طور پر منتخب کریں گی جو یقینا بھارتی پالیسی سازوں کے لیے تشویش کا باعث بنے گی۔ بھارت کو یہ سبق سیکھنا چاہیے کہ بالادستی چاہے کسی بھی رنگ میں ہو، 21ویں صدی میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں