بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار اور فلم ساز کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ نامور اداکار سلمان خان کے ایک فیصلے نے انہیں فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے سیٹ پر رُلا دیا تھا۔
کرن جوہر، جو ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’کبھی خوشی کبھی غم‘ جیسی بلاک بسٹر فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں، حال ہی میں ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کے مشہور گانے ’ساجن جی گھر آئے‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور سلمان خان کی وینٹی وین میں جا کر رو پڑے۔
فلم ساز، پروڈیوسر اور میزبان کرن جوہر ان دنوں ایک معروف ملبوسات برانڈ کے لیے پوڈکاسٹ کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔ اپنے پوڈکاسٹ کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں انہوں نے نیتی موہن، شکتی موہن اور مکتی موہن کو مدعو کیا، جہاں بالی ووڈ کی شادیوں میں سنگیت کی تیاری اور موسیقی کے انتخاب پر گفتگو کی گئی۔
اسی دوران گفتگو کرتے ہوئے کرن جوہر ماضی میں چلے گئے اور اپنی پہلی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں شامل شادی کے گانے ’ساجن جی گھر آئے‘ کی شوٹنگ کا دلچسپ قصہ سنایا۔ ان کے مطابق سلمان خان کے ایک فیصلے نے شوٹنگ کے دوران حالات بدل دیے، جس پر وہ شدید جذباتی ہو گئے۔
کرن جوہر نے اس واقعے کو اپنے کیریئر کے یادگار لمحات میں سے ایک قرار دیا، جس نے نہ صرف ان کے لیے فلم سازی کو ایک نیا تجربہ بنایا بلکہ سلمان خان کے ساتھ ان کے تعلقات کو بھی مزید مضبوط کیا۔









