پورتوریکو( آواز نیوز) مس یونیورس مقابلوں کی تاریخ میں پہلی بار ایک ماں مس یونیورس بن گئی۔امریکہ کے زیرانتظام پورتوریکو سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ جینفر بریٹو نے 75ویں مقابلہ حسن میں ملکہ کا خطاب جیتا۔ پورتوریکو کے شہر سان جان میں منعقدہ ان مقابلوں میں مختلف ممالک کی 110 حسیناؤں نے شرکت کی جن میں 30 نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ مس بریٹو شادی شدہ اور ایک بچی کی ماں ہیں۔انہوں نے سائیکالوجی اور کلینکل سوشل ورک میں ماسٹرز ڈگریاں حاصل کررکھی ہیں۔









