حمزہ سہیل کا نیا لک وائرل، مداحوں نے سلمان خان کے ’چلبل پانڈے‘ سے تشبیہ دے دی

کراچی: پاکستانی اداکار حمزہ سہیل نے اپنے نئے انداز سے سوشل میڈیا پر مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔ ان کی تازہ ویڈیو میں نظر آنے والا نیا لک وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے انہیں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے مشہور کردار چلبل پانڈے سے تشبیہ دینا شروع کر دی۔

حمزہ سہیل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مختصر مرر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے روایتی کلین شیو انداز کے بجائے گھنی مونچھوں، چشمے اور منفرد اسٹائل میں دکھائی دیے۔ ان کی اس اچانک تبدیلی نے مداحوں کو حیران کر دیا اور سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہونے لگا۔

ویڈیو سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات نے حمزہ کے نئے انداز کا موازنہ سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم دبنگ کے مقبول کردار چلبل پانڈے سے کرنا شروع کر دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے حمزہ سہیل کے نئے لک کو خوب سراہتے ہوئے انہیں “ہیرو”، “90ء کی دہائی کا ہیرو” اور “انتہائی ڈیشنگ” قرار دیا، جبکہ متعدد مداحوں نے فائر ایموجیز کے ذریعے بھی اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ حمزہ سہیل پاکستان شوبز انڈسٹری کے نمایاں نوجوان اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ معروف اداکار اور کامیڈین سہیل احمد کے صاحبزادے ہیں، تاہم انہوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنی الگ شناخت قائم کی ہے۔

حمزہ سہیل نے اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز ڈرامہ رقیب سے کیا، جبکہ فیری ٹیل نے انہیں غیر معمولی شہرت دلائی۔ بعد ازاں زرد پتوں کا بن میں بھی ان کی اداکاری کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں