لاہور – پاکستانی پنجابی فلم اور تھیٹر انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیدار نے ساتھی اداکارہ ریشم پر دوسروں کی زندگیاں خراب کرنے کا سنگین الزام عائد کر دیا ہے۔
حال ہی میں دیدار نے ایک نجی ٹی وی کے عید اسپیشل پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے ریشم کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی اور ان پر شدید تنقید کی۔
اداکارہ دیدار کا کہنا تھا کہ “ریشم حقیقی زندگی میں منفی کردار کی عکاسی کرتی ہیں اور کئی لوگوں کی زندگیاں تباہ کرنے کا سبب بنی ہیں۔”
دیدار نے اس حوالے سے مزید تفصیلات تو فراہم نہیں کیں، تاہم ان کے اس بیان سے شوبز حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ ریشم پاکستانی فلم اور تھیٹر انڈسٹری کی ایک معروف اور کامیاب شخصیت ہیں، جنہوں نے کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ دونوں اداکاراؤں کے درمیان تعلقات کو لے کر کئی سالوں سے شوبز حلقوں میں قیاس آرائیاں ہوتی رہی ہیں۔
ابھی تک اداکارہ ریشم کی جانب سے دیدار کے الزامات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔









