بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز سے قائم ’نو کِس رول‘ کو آخرکار کیوں توڑا۔
ایک انٹرویو میں کاجول نے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے اس اصول پر قائم تھیں کہ اسکرین پر اس نوعیت کے مناظر نہیں کریں گی، تاہم اپنی او ٹی ٹی ڈیبیو سیریز میں انہوں نے یہ فیصلہ کردار کی ضرورت کے تحت تبدیل کیا۔
اداکارہ کے مطابق یہ کوئی ذاتی خواہش نہیں تھی بلکہ کہانی کا ایک اہم تقاضا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس سین کو نکال دیا جاتا تو کردار کی مکمل تاثیر متاثر ہوتی، اسی لیے اسے برقرار رکھنا ضروری سمجھا گیا۔
کاجول نے مزید کہا کہ شوٹنگ کے دوران وہ اس فیصلے کے حوالے سے غیر یقینی کا شکار تھیں، تاہم بعد میں اسے ایک پیشہ ورانہ فیصلہ قرار دیا۔









