لاہور آنا چاہتا ہوں، مگر سیاست آڑے آتی ہے،دلجیت دوسانجھ

لاہور (ویب ڈیسک): عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستانی مداحوں کی لاہور آمد کی دعوت پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لاہور ضرور آنا چاہتے ہیں لیکن سیاسی پیچیدگیاں ان کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

ایک لائیو سیشن کے دوران مداح کی دعوت پر گلوکار نے کہا: “اگر میں لاہور آ گیا تو بعد ازاں دیگر ممالک میں سفر کے دوران مجھے مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، دنیا کی سیاست سے ہر ایک واقف ہے، یہ سب سیاست کا کھیل ہے اور میں سیاست سے ہمیشہ دور رہتا ہوں۔”

دلجیت دوسانجھ کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں۔ وہ ماضی میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنے تھے، مگر انہوں نے شدید ردعمل کے باوجود فلم ریلیز کی۔ حال ہی میں ایک بین الاقوامی کنسرٹ کے دوران انہوں نے پاکستانی مداحوں کی جانب سے دیا گیا تحفہ بھی خوش دلی سے قبول کیا تھا۔

گلوکار نے پاکستانی مداحوں کے لیے اپنی محبت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حالات جب بھی سازگار ہوں گے، وہ ضرور آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں