بوسٹن ( آواز رپورٹ) امریکی ریاست میساچوسٹس میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل مشہور سیاسی و سماجی رہنما شاہد احمد خان نے روزنامہ جنگ کے سینئر ایڈیٹر سہیل وڑائچ کے اعزاز میں عشایہ دیا جسمیں سابق وزیر احمد وقاص ریاض اور منیر احمد خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ عشائیے میں کنیکٹیکٹ کی مشہور کاروباری شخصیت نعیم خالد سمیت مختلف ریاستوں سے ممتاز اوورسیز پاکستانی بھاری تعداد میں شریک ہوئے ۔ سوال و جواب سیشن کے دوران سہیل وڑائچ نے ملک کی بہتری اور ترقی کیلئے افہام و تفہیم سے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل قومی حکومت تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔








