مئیر زوہران کی قیادت میں نیویارک سٹی میں قتل اور فائرنگ کے واقعات میں ریکارڈ کمی:نیویارک پولیس کی رپورٹ


نیویارک ( آواز رپورٹ) مئیر زوہران ممدانی کے اقتدار کے پہلے 5 ماہ میں نیویارک سٹی میں جرائم کی شرح میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال کے اوائل سے اب تک قتل و غارت اور پرتشدد واقعات میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔اس عرصہ میں نیویارک سٹی میں 2025 کے مقابلہ میں قتل کی وارداتوں میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔اس سے قبل قتل کے اس قدر کم واقعات 2014 اور 2017 میں ریکارڈ کئے گئے تھے۔فائرنگ اور زخمی ہونے واوں کی تعداد میں بالتریب 5 اور 7 فیصد کمی ہوئی ہے۔نئی انتظامیہ کے زیرانتظام پبلک ہاؤسنگ کی تعمیر  میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔مئی کے مہینے میں سب وے سسٹم میں فائزنگ یا کسی کے نشانہ بننے کا کوئی واقعہ منظر عام پر نہیں آیا۔ جبکہ مہینے کے دوران ٹرانزٹ سسٹم میں جرائم کی شرح میں 6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام کی بہترین حکمت عملی کے باعث جرائم پر قابو پانے کی کوششیں کامیاب ثابت ہورہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں