پاکولی کے زیراہتمام لانگ آئیلنڈ میں 23 اگست کو جشن آزادی میلہ، لیجنڈری فنکار جاوید شیخ اور عارفہ صدیقی کی خصوصی شرکت 


نیویارک ( آواز نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئیلنڈ ( PACOLI) کے زیراہتمام پاکستان اور امریکہ کے جشن آزادی کی خوشی میں لانگ آئیلنڈ کے ڈکس ہل پارک میں بھرپور میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔میلہ میں پاکستان کے دو لیجنڈری فنکارجاوید شیخ اور عارفہ صدیقی خصوصی طور سے شرکت کریں گے۔ان کے علاوہ معروف گلوکار فرح انور، اور محسن شوکت علی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔شرکاء مصطفی ابو محمد قوال اینڈ برادرز کی قوالی سے بھی لطف اندوز ہونگے۔جاوید شیخ اور عارفہ صدیقی کی شرکت سے  جشن آزادی میلہ کی شان و شوکت میں اضافہ ہوگا۔میلہ شام 5 بجے سے رات 11 بجے تک جاری رہے گا۔پاکولی کے منتظمین نے کمیونٹی سے اپیل کی ہے چونکہ امریکہ میں پاکستان کی پہچان پاکستان ڈے پریڈ بھی اسی روز منعقد ہورہی ہے۔ کمیونٹی اس میں بھی بھرپور شرکت کریں۔ ڈے پریڈ کے پیش نظر ہی لانگ آئیلنڈ میں جشن آزادی میلہ کا ٹائم شام 5 بجے رکھا گیا ہے۔میلے کے منتظمین جمال ظفر، عتیق قادری، صفدر قریشی، شاہد رانجھا اور چوہدری فیصل محمود نے کمیونٹی سے پاکولی آزادی میلہ میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں