نیویارک( آواز رپورٹ) نیویارک سٹی کے مئیر زوہران ممدانی کے قریبی ساتھی اور مئیر ممدانی کی جوڈیشری کمیٹی کے چئیر ممتاز اٹارنی علی نجمی نے نیویارک سٹیٹ سینیٹ ڈسٹرکٹ 11 سے ڈیموکریٹ امیدوار آدم اعظم کو نااہل قرار دلوادیاہے۔آدم اعظم “ مسلم اگینسٹ ممدانی” کے مرکزی آرگنائزر رہ چکے ہیں۔علی نجمی مئیر ممدانی کے وکیل بھی ہیں۔مسٹر آدم اعظم جس حلقے سے الیکشن لڑرہے ہیں۔ علی نجمی اسی ڈسٹرکٹ میں رہائش پذیر ہیں۔ڈسکوالیفکیشن اپیل میں علی نجمی نے موقف اختیار کیا کہ آدم اعظم کمیونٹی کی بے توقیری کا سبب ہیں وہ سیاست میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں، خصوصا میرے علاقے سے بلکل نہیں۔بورڈ آف الیکشن نے آدم اعظم کے محض 745 سیگنیچرز کو درست قرار دیا۔ جبکہ الیکشن لڑنے کے لیے ایک ہزار ووٹوں کی ضرورت ہے۔علی نجمی نے پٹیشن کے ذریعے آدم اعظم کے 3150 دستخطوں کو غلط قرار دلوایا۔ جس کے بعد بورڈ آف الیکشن نے انہیں نا اہل قرار دیدیا ہے۔







