پاک امریکن کمیونٹی یو ایس اے کے زیراہتمام جشن آزادی میلہ پر جمال محسن کا ایک اور بہترین سٹیج پلے


نیویارک ( آواز نیوز)پاک امریکن کمیونٹی یو ایس اے ( PAC-USA)ٹیم نے اس سال جشن یوم پاکستان   کے موقع پر
North American Theater And Katha
کے تعاون سے قومی یکجہتی کے موضوع پر طنز و مزاح سے بھرپور خصوصی خاکہ پیش کیا۔
ممتاز رائٹر، ویلاگر اور خاکہ نویس  جمال محسن کی تحریر و ہدایات میں خاکہ
”پاکستان پہ کون قربان؟“
پاکستان کی مختلف قومیتوں، زبانوں اور ثقافتوں کی رنگا رنگ نمائندگی پر مبنی ایک منفرد مزاحیہ پیشکش ہے، جس میں پنجابی، سندھی، پختون، بلوچ، مہاجر اور دیگر پاکستانی اپنے اپنے مخصوص انداز، لہجے اور تاریخی دلائل کے ساتھ پاکستان بنانے کا سہرا اپنے سر باندھنے کی بھرپور—اور بعض اوقات نہایت پُرجوش—کوشش کرتے نظر آۓ ۔

کوئی کہے گا “پاکستان کیلئے قربانیاں سب سے زیادہ ہم نے دیں!” تو دوسرا فوراً رسیدیں اور تاریخی حساب کتاب لے کر حاضر ہو جائے گا کہ “بھائی جان، ذرا ریکارڈ درست کر لیجیے!”

نوک جھونک، برجستہ جملوں اور ہلکے پھلکے طنز کے اس سفر میں بالآخر معاملہ اتنا الجھ جاتا ہے کہ فیصلہ کرنے کے لیے تاریخ کی بڑی شخصیات کو خود اسٹیج پر تشریف لانا پڑتی ہے!

قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، لیاقت علی خان، محترمہ فاطمہ جناح اور عبدالستار ایدھی جلوہ افروز ہو کر سب کو یاد دلاتے ہیں کہ

“پاکستان کسی ایک صوبے، ایک زبان یا ایک قومیت نے نہیں بنایا؛ یہ سب کی مشترکہ جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے۔ اور اسے آگے بھی ہم سب نے مل کر ہی سنوارنا ہے۔”
یعنی آخرکار فیصلہ یہی نکلتا ہے کہ پاکستان کا کریڈٹ بھی مشترکہ ہے… اور اسے سنبھالنے کی ذمہ داری بھی!
PAC-USA
نے اس بار بھی ذرا ہٹ کر سوچا۔ بیرونِ ملک سے فنکار درآمد کرنے کے ساتھ، مقامی فن و صلاحیت کو بھی موقع دیا۔ NATAK — (North American Theater And Katha ٹیم کی تیسری مرتبہ خدمات حاصل کی ہیں۔
ناٹک ٹیم کے روح رواں جمال محسن نے  قائداعظم کے رول کیلئے ٹیم کے سینئر آرٹسٹ عزیز خان آفریدی کے علاوہ  پیک یو ایس اے کے ڈائریکٹر ز ڈاکٹر سید شاہ علامہ اقبال ،عمر چوہدری عبدالستار ایدھی،  پروین طارق، فاطمہ جناح، کاشف ادریس نے لیاقت علی خان کے رول ادا کئیے جبکہ سندھی کا کردار صابر علی، بلوچ محمد ارشد گل، پٹھان عمر ملک، پنجابی ڈاکٹر مریم جلیل اور ڈاکٹرعرفان نے اداکیا۔ جمال محسن نے تحریر و ہدایات کے علاوہ نے خاکے میں مہاجر کا کردار بھی نبھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں