اے پی-نورک سروے: 71 فیصد امریکی ٹرمپ کی ایران پالیسی سے ناخوش

نئے اے پی-نورک سروے کے مطابق 71 فیصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے متعلق پالیسی سے ناخوش ہیں، جبکہ 69 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ لڑنا قابلِ جواز نہیں تھا۔

سروے کے مطابق 65 فیصد امریکیوں نے معمول سے زیادہ قیمتوں کا ذمہ دار ٹرمپ کی پالیسیوں کو قرار دیا۔ یہ سروے 24 سے 28 ستمبر 2026 کے دوران 2 ہزار 140 امریکی بالغ افراد سے کیا گیا، جس میں غلطی کا ممکنہ مارجن 2.9 فیصد ہے۔

اے پی کے مطابق نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران جنگ امریکی خارجہ پالیسی کے اہم موضوعات میں شامل ہے، جبکہ جنگ کے باعث ایندھن سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے معاشی اثرات بھی عوامی بحث کا حصہ بن رہے ہیں۔

ایران جنگ کے حوالے سے کانگریس میں صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی کوششیں بھی جاری رہی ہیں۔ 24 ستمبر کو امریکی سینیٹ نے جنگی اختیارات سے متعلق ایک قرارداد 49-50 ووٹوں سے مسترد کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں