آئیڈئنس کے مُوڈ کے مطابق پُرفارم کرتے ہیں : راحت فتح علی خان
فن کی دنیا کے بے تاج بادشاہ 3 اکتوبر کو اپنے بیٹے کے ہمراہ نیویارک میں اپنا جادو جگائیں گے
نیویارک ( رپورٹ : محمد فرخ) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اپنے صاحبزادے شازمان علی خان

کے ہمراہ امریکہ اور کینیڈاکے دورے پر ہیں۔ نیویارک کے پرشکوہ ہال ناسا کلوزیم میں 3 اکتوبر کو باپ بیٹے یادگار پروگرام پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔اس سلسلے میں ورلڈ سٹار انٹرٹینمنٹ کے عتیق شیخ نے لانگ آئیلنڈ کے میریٹ ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ راحت فتح علی نے امریکہ بھر میں اپنے کنسرٹس کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کے روشن مستقبل کے بارے میں کافی پُرامید ہیں۔ راحت فتح علی کے مطابق وہ شائقین کو سرپرائز دیں گے۔پریس کانفرنس کی ابتداء میں انوشکا اروڑہ نے راحت فتح علی خان اور شاذمان علی خان کو ویلکم کرتے ہوئے میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ ورلڈ سٹار انٹرٹینمنٹ کے عتیق شیخ نے بھی میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ راحت جی کے شو کا اعلان ہوتے ہی سب کو خبر ہوجاتی ہے۔اس بار ہمیں تین شوز ملے ہیں۔ راحت فتح علی کے شوز کے لئے غیر معمولی رسپانس ملا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران راحت فتح علی کا کہنا تھا

کہ وہ آئیڈینس کے موڈ کے مطابق پُرفارم کرتے ہیں۔جیسا موڈ ہوتا ہے ہم بھی اسی طرف چل پڑتے ہیں۔ آئیڈئنس کا ُسنکار ہونا اور سنگر کا فنکار ہونا ضروری ہے۔شاذمان علی کا کہنا ہے کہ میرا موازنہ میرے والد اور دادا سے کیا جاتا ہے۔ مجھے اس بات سے بہت خوشی ہوتی ہے مگر میں مستقبل میں شازمان علی خان کے طور سے پہچانا جانا جاتا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں جتنی بھی محنت کرلوں استاد نصرت علی اور استاد راحت فتح علی کے معیار کو نہیں چھوسکتا، کیونکہ باپ،باپ اور ادستاد استاد ہوتا ہے۔راحت فتح علی نے ایک سوال کا جواب میں کہا کہ لوگ کہتے ہیں ہمیں سکرین نہیں، بلکہ آپ کی آواز آپ کی پرفارمنس چاہئے۔راحت فتح کا پہلا شو ٹورانٹو ( کینیڈا) میں تھا۔ جو ان کے مطابق بہت کامیاب رہا۔پاکستان آئیڈل سے متعلق ایک سوال کے جواب میں راحت فتح علی کو کہنا تھا کہ پاکستان آئیڈل انڈین آئیڈل کے مقابلہ میں ابھی بچہ ہے وہ 13-14 سال سے کرتے آرہے ہیں۔جس وجہ سے وہاں پر ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے۔وہ بہت محنت کرتے ہیں۔ہم پاکستان آئیڈل کے ذریعے کسی حد تک ٹیلنٹ لیکر آئے ہیں مستقبل میں مزید باصلاحیت سنگرز سامنے آئیں گے۔









