ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں موجودگی — سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ کی پہلی قطار میں دیکھا گیا، جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔
عاصم اظہر، جو ماضی میں ہانیہ عامر اور اداکارہ و ماڈل میرب علی دونوں سے رومانوی تعلقات میں رہ چکے ہیں، کے اس ایونٹ میں ہانیہ کی موجودگی نے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا۔
اسی دوران میرب علی کے بھائی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رامس علی کی ایک ذو معنی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوئی، جس میں لکھا تھا:
“وقت کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ سب کچھ سامنے لے آتا ہے۔”
صارفین نے اس جملے کو ہانیہ اور عاصم کے تعلقات اور ماضی کے رشتوں کے تناظر میں جوڑ کر مختلف تبصرے کیے، جبکہ کچھ نے اسے محض ایک عمومی بیان قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں