معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارتی فوج عالمی سطح پر مذاق بن گئی، عسکری قیادت کی غیر سنجیدہ حرکات بے نقاب

معرکۂ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی فوج عالمی منظرنامے پر مذاق بن کر رہ گئی ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کی نمایاں سفارتی کامیابیوں اور فیلڈ مارشل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے بھارتی عسکری قیادت کو شدید تذبذب میں مبتلا کر دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی عسکری قیادت اپنی ناکامیوں اور معرکۂ حق میں ہزیمت کو چھپانے کے لیے غیر سنجیدہ طرزِ عمل اور میڈیا میں شعبدہ بازی کا سہارا لے رہی ہے۔ سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے بھارتی عسکری قیادت ہندو مذہبی رسومات میں نمایاں نظر آتی ہے، جبکہ دوسری جانب آئے روز میڈیا پر عسکری تیاریوں کے دعوے کر کے خود کو مضبوط ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بھارتی آرمی اور فضائیہ کے سربراہان نے پاسنگ آؤٹ پریڈ جیسے سنجیدہ عسکری مواقع کو بھی سستی شہرت کے حصول کے لیے تھیٹر میں تبدیل کر دیا۔ بھارتی آرمی چیف کا پریڈ گراؤنڈ میں غیر مناسب انداز میں پُش اَپس کرنا عسکری پیشہ ورانہ وقار کے منافی قرار دیا جا رہا ہے، جسے ماہرین ناقص تیاریوں اور ناکام حکمتِ عملی پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

اسی طرح بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران ڈنڈ نکالنے کا عمل بھی تنقید کی زد میں ہے، جہاں کوئی بھی ڈنڈ درست انداز میں مکمل نہ ہو سکا۔ دوسری جانب بھارتی فضائی قیادت بھی سستی شہرت کے لیے غیر سنجیدہ حرکات میں مصروف دکھائی دیتی ہے۔

فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران اعلیٰ فضائی قیادت کا فلائی پاسٹ میں شرکت کرنا اور کیڈٹس کو سلامی دینا ماہرین کے مطابق ایک غیر پیشہ ورانہ اور غیر معمولی اقدام ہے، جس کی مثال صرف بھارتی عسکری قیادت میں ہی ملتی ہے۔

علاوہ ازیں بھارتی فضائی قیادت کی رقص و سرور کی محافل میں شرکت اور ان کی ویڈیوز کا میڈیا پر گردش کرنا عسکری وقار کے لیے باعثِ شرمندگی بن چکا ہے۔ ناقدین کے مطابق میدانِ جنگ کے بجائے اسٹیج تھیٹر، ناچ گانے اور تماشہ بازی ہی بھارتی فضائی قیادت کی صلاحیتوں کا عکاس بن کر رہ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کمزور بھارتی عسکری قیادت کا یہ مضحکہ خیز سرکس شو نہ صرف ادارے کی پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھارتی فوج کی سنجیدگی اور صلاحیت پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کر رہا ہے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں