ریاست مخالف ٹویٹ اور ن لیگ کی صوبائی وزیر کے خلاف نامناسب تصویر اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کر دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی سی آئی اے نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد صنم جاوید کی بہن اور پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملزمہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر این سی سی اے سے ملزمہ کی تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔