انڈر 19 ایشیا کپ: بارش سے متاثرہ سیمی فائنل میں بنگلادیش کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

دبئی:انڈر 19 ایشیا کپ کے بارش سے متاثرہ دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ دبئی میں کھیلے جا رہے اس اہم مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کی اننگز کو 27 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔ مختصر اوورز کے اس مقابلے میں دونوں ٹیموں کو جارحانہ کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے۔ بارش کے باعث اس میچ کو بھی 20 اوورز فی اننگ تک محدود کر دیا گیا ہے، جبکہ میچ کا ٹاس کچھ دیر میں ہوگا اور مقابلہ 3 بج کر 2 منٹ پر شروع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں