نیویارک ( رپورٹ: ایم آر فرخ) مڈٹرم الیکشن میں محض ایک دن باقی ہے۔ دیگر کمیونٹیز کی طرح امریکن پاکستانیوں میں انتخابی عمل کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم پروگریسو امریکن کمیونٹی امپاورمنٹ اس سلسلے میں کمیونٹی کو انتخابی عمل میں شمولیت کے لئے راغب کرنے میں مصروف ہے۔ آخری دنوں انتخابی گہماگہمی کے پیش نظر پیس کے زیراہتمام متعدد ایونٹس منعقد کئے گئے۔ تنظیم کے بانی سعید حسن نے عدنان بخاری اور وسیم سید کے تعاون سے ایسا ہی ایک پروگرام لانگ آئیلینڈ کے علاقے ویلی سٹریم میں منعقد کیا۔نیویارک سٹیٹ اسمبلی کی رکن مشعل سولیجز اور کاؤنٹی لیجسلیچر کیری سولیجز نے خصوصی شرکت کی۔دونوں کی آخری انتخابی مہم بھی تھی۔ کیری سولیجز جو پاکستانی کمیونٹی میں خاصے مقبول ہیں، اس بات کا اظہار بھی کیا کہ پاکستانی کمیونٹی سے ان کی محبت کا یہ ثبوت ہے۔سعید حسن نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے مقصد سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے چائیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی امیدوار کو انڈورس تو نہیں کرسکتے، مگر کمیونٹی سے گزارش ہے کہ وہ ووٹنگ کے عمل میں ضرور حصہ لیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج اتوار کے روز آپ سب کا یہاں جمع ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ حقیقی امریکنز ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ سب ووٹ کی اہمیت سے آگاہ ہیں۔ پیس کمیونٹی میں یہی شعور اجاگر کرنا چاہتی ہے۔سٹی یونیورسٹی نیویارک سے وابستہ ڈاکٹر صبا کا کہنا تھا کہ امریکہ جیسے ملک میں آج 21 ویں صدی میں بھی اعلی شعبوں اداروں میں خواتین کی نمائندگی کم ہے۔ممتاز رئیلٹر وسیم سید نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ ووٹ کے لئے گھروں سے نکلیں۔لیجسلیچر کیری سولیجز کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی نے ہمیشہ میری اور میری فیملی کی مدد کی ہے۔ان کا کہنا تھا جتنا خیال چرچوں کا رکھا جاتا ہے، مسجدوں کا بھی اتنا ہی خیال رکھا جانا چاہیے۔کیری سولیجز نے کہا کہ وہ چائتے ہیں مسلم کمیونٹی کےزیادہ سے زیادہ نوجوان ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیں۔مسلمم کمیونٹی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کا حصہ بننا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بروس بلیک مین جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی تضحیک کرتے رہے ہیں۔لیڈر کا کام ہوتا ہے کمیونٹیز کو متحد کرے مگر وہ انہیں تقسیم کررہے ہیں۔اسمبلی وومین مشعل سولیجز نے تعیم، صحت اور عوامی فلاح و بہبود پر زور دیا۔اختیارات ریاستی سطح پر ہونے چائیے۔ اسمبلی کو اختیارات کے لئے وفاق کا محتاج ہونا چاہئے۔اس موقع پر کیری سولیجز نے انکشاف کیا کہ وہ 14-15 سال سے جبکہ ان کی بہن مشعل 12-13 سال سے سیاست میں ہیں، مگر پہلی بار دونوں بیک وقت بیلٹ میں ہیں۔کمیونٹی ایکٹوسٹ عدنان بخاری کا کہنا ہے کہ جمہوریت، معاشی ترقی، اظہار رائے کی آزادی اور عوامی فلاح و بہبود جیسی خصوصیات کی بنا پر امریکہ عظیم تر ملک ہے۔ ممتاز ادبی و سماجی شخصیت وکیل انصاری نے کہا کہ وہ گزشتہ 35 سال سے کمیونٹی کو باور کرانے کی کوشش کررہا ہوں کہ ووٹ ہی آپ کی طاقت ہے۔خود میں ووٹ کے لئے شعور پیداکریں۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی آف یو ایس اے کے صدر شیخ ہمائیوں شبیر نے کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ آپ کسے ووٹ دیں، مگر ہمیں انتخابی عمل میں ضرور حصہ لینے چاہیے۔تقریب کے اختتام پر ممتازشاعر اور کالم نگار وکیل انصاری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔!









