ٹرمپ اور مدانی نے ابتدائی ووٹنگ کے پہلے دن ووٹ ڈالے۔ 86 ہزار سے زیادہ نیویارکرز نے قبل از ووٹ ڈالے


نیویارک ( آواز نیوز) صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور مئیر زوہران ممدانی نے ابتدائی ووٹنگ کے پہلے روز( 24 اتوبر) کو اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کردئے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں پام بیچ کاؤنٹی سپر وائزر آف الیکشن آفس جبکہ مئیر مدانی نے میٹرو پولیٹن آف آرٹس (مین ہٹن) میں ابتدائی ووٹنگ کے آغاز کے دوران ووٹ  ڈالا۔ پہلے روز   86 ہزار سے زائد نیویارکرز نے ووٹ ڈالے جو ابتدائی ووٹنگ کے مستحکم اعداد و شمار کو ظاہر کرتے ہیں۔امریکہ میں ابتدائی ووٹنگ میں مرکزی رہنماؤں کی شرکت نے امریکہ میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ووٹنگ کے رجحان میں نمایاں تبدیلی کی عکاس ہے۔حالیہ برسوں میں ابتدائی ووٹنگ کا رجحان بہت بڑھا ہے۔کووڈ 19 میں ووٹرز نے بڑی تعداد میں ابتدائی ووٹنگ میں حصہ لیا۔جس کے بعد عوامی سطح پر اس رجحان کو بہت زیادہ فروغ ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں