رجب بٹ کی پرانی تصاویر وائرل، سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار


لاہور:
معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جن پر صارفین کی جانب سے دلچسپ، طنزیہ اور حیران کن تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
رجب بٹ اکثر اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ کبھی متنازع بیانات، تو کبھی مختلف کیسز کے باعث وہ سوشل میڈیا اور خبروں میں زیرِ بحث رہتے ہیں۔ تنقید کے باوجود ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق رجب بٹ کے یوٹیوب پر 83 لاکھ 40 ہزار سبسکرائبرز جبکہ انسٹاگرام پر 29 لاکھ فالوورز موجود ہیں، جو ان کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہیں۔
دوسری جانب، دو روز قبل رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہونے کا معاملہ بھی سامنے آیا، جس نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا۔ لیک ہونے والے وائس نوٹ میں ایمان رجب روتے ہوئے اپنی ساس سے گفتگو کرتی سنائی دیتی ہیں اور اپنے بیٹے کیوان کو وی لاگز میں شامل نہ کرنے کی درخواست کرتی ہیں۔
یہ تمام معاملات ایک بار پھر رجب بٹ اور ان کے خاندان کو سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہے ہیں، جہاں صارفین مختلف آرا اور تبصروں کا اظہار کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں