یکم جنوری سے بجلی کے نئے ٹیرف کا اطلاق، پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے تفصیلات جاری

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے بجلی کے ٹیرف یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔ گھریلو صارفین کے لیے زیادہ ٹیرف 47.69 روپے فی یونٹ برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ ایک سے 100 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 10.54 روپے فی یونٹ برقرار رہے گا۔

101 سے 200 یونٹ کے پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 13.01 روپے فی یونٹ رکھا گیا ہے۔

نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے ٹیرف کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • 1 تا 100 یونٹس: 22.44 روپے فی یونٹ
  • 101 تا 200 یونٹس: 28.91 روپے فی یونٹ
  • 201 تا 300 یونٹس: 33.10 روپے فی یونٹ
  • 301 تا 400 یونٹس: 37.99 روپے فی یونٹ
  • 401 تا 500 یونٹس: 40.22 روپے فی یونٹ
  • 501 تا 600 یونٹس: 41.62 روپے فی یونٹ
  • 601 تا 700 یونٹس: 42.76 روپے فی یونٹ

نیپرا نے حکومت کی جانب سے یکساں ٹیرف کی درخواست پر آج سماعت کی اور یہ ٹیرف برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ نئے ٹیرف کا مقصد صارفین پر مناسب بوجھ ڈالنا اور بجلی کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں