امریکی گلوکار اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جوناس نے گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب اچانک چھوڑنے کی وجہ واضح کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نک جوناس کو لاس اینجلس میں ہونے والی گولڈن گلوبز کی تقریب ادھوری چھوڑ کر باہر جاتے دیکھا گیا، جبکہ ان کی اہلیہ پریانکا چوپڑا بھی اسی تقریب میں موجود تھیں۔ ویڈیو میں نک جوناس کو اکیلے کھڑے ادھر اُدھر دیکھتے اور ہاتھ میں بوتل لیے گھونٹ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین حیران رہ گئے۔
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شاید نک جوناس کو گھبراہٹ ہو گئی تھی۔ اس پر خود نک جوناس نے جواب دیتے ہوئے کہا:
“ایسا لگا جیسے کسی نے مجھے پنچ مارا ہو”،
جس سے اشارہ ملا کہ انہیں اچانک طبی یا جسمانی تکلیف محسوس ہوئی تھی، جس کے باعث وہ تقریب چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔
دوسری جانب گولڈن گلوب ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب میں فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے بڑے ستاروں نے شرکت کی۔ مختلف کیٹیگریز میں بہترین فلم، ہدایت کار اور اداکاروں کو ایوارڈز دیے گئے۔
یاد رہے کہ گولڈن گلوب ایوارڈز ہر سال ان اداکاروں، ہدایتکاروں اور ٹی وی اسٹارز کو دیے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے ناظرین کو متاثر کیا ہو۔









