مارک روفیلو کا ٹرمپ پر سخت وار، ’دنیا کا بدترین انسان‘ قرار دے دیا

ہالی ووڈ کے معروف اداکار مارک روفیلو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں دنیا کا بدترین انسان قرار دے دیا ہے۔

ایچ بی او ڈراما سیریز ‘ٹاسک’ میں شاندار اداکاری پر گولڈن گلوب ایوارڈز کے لیے نامزد مارک روفیلو نے ریڈ کارپٹ پر شرکت کے دوران یہ بیان دیا۔ اس موقع پر انہوں نے ’Be Good‘ تحریر والی شرٹ پہن رکھی تھی جو حال ہی میں امریکی امیگریشن اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والی 37 سالہ خاتون رینی نیکول گڈ کی یاد میں تھی۔

مارک روفیلو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ حالات میں جشن منانے کی کیفیت میں نہیں ہیں کیونکہ امریکا میں ہونے والے واقعات اب معمول کی بات نہیں رہے۔ ان کے مطابق انسانی حقوق اور انصاف کے لیے آواز اٹھانا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو چکا ہے۔

ان کا یہ بیان سوشل میڈیا اور امریکی میڈیا میں خاصا زیر بحث ہے، جہاں بہت سے صارفین نے ان کی حمایت کی جبکہ کچھ نے اختلاف بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں