بنگلہ دیش کے انکار پر آئی سی سی تذبذب کا شکار، دو ہفتے بعد بھی فیصلہ نہ ہو سکا

بنگلہ دیش کی جانب سے اپنی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) دو ہفتے گزرنے کے باوجود کوئی حتمی فیصلہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بنگلہ دیش کے مشیر برائے کھیل آصف نذرل کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی قسم کی سیکیورٹی رپورٹ یا جائزہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ شیئر نہیں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کا مؤقف ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوگا اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا۔

ادھر بنگلہ دیشی حکام کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے نے ایونٹ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، جبکہ شائقین کرکٹ بھی آئی سی سی کے واضح موقف کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں