آسٹریلیا سیریز: بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی قومی ٹیم میں واپسی، سلمان علی آغا کپتان مقرر

لاہور:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں کئی بڑے ناموں کی واپسی ہوئی ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، جب کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو دوبارہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ آئندہ عالمی ایونٹس کے تناظر میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر خاص نظر رکھی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق آسٹریلوی ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 29 جنوری، دوسرا 31 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں