پاکستان نے پہلی بار آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔


دوسرے میچ میں پاکستان کے 5 سپنرز نے آسٹریلیا کے 10 کے 10 کھیلاڑی آؤٹ کئے
لاہور( آواز نیوز) پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دیدی۔تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے 90 رنز کی بھاری بھرکم مارجن سے کامیابی حاصل کی اور ساتھ ہی 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کے 198 کے جواب میں آسٹریلین ٹیم محض 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کی گرنے والی 10 کی 10 وکٹیں پاکستان کے سپن باؤلرز نے حاصل کی شاداب خان اور ابرار نے 3-3 طارق عثمان نے 2 جبکہ نواز اور صائم ایوب نے ایک ایک کھیلاڑی آؤٹ کئے۔ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں کسی ایک میچ میں تمام وکٹیں سپنرز کو ملنے کا یہ بڑا انوکھا واقعہ ہے۔ پاکستان نے 5 سپن باؤلرز کے ساتھ یہ میچ کھیلا تھا۔ قبل ازیں پاکستان نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔ کپتان سلمان آغا نے 40گیندوں پر 76 رنز بنائے۔ جس میں 4 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ عثمان خان نے53 رنز بنائے۔سلمان آغا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں