ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا ہے کہ جنگ بندی کے دورانیے میں کسی بھی ملک کی طرف سے کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب گارڈز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر حملے سے متعلق کوئی اطلاعات گردش کر رہی ہیں، تو وہ صہیونی حکومت یا امریکا کی کارروائی ہو سکتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر ایرانی افواج کبھی کسی ہدف کو نشانہ بنائیں گی، تو وہ بے باکی اور جرأت کے ساتھ اس کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔
اس سے قبل 8 اپریل کو امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی تھی۔ اس سلسلے میں برطانیہ، فرانس، اٹلی، جرمنی، کینیڈا، ڈنمارک اور نیدرلینڈز سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔
مشترکہ اعلامیے میں پاکستان اور دیگر شراکت دار ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔









