پاکستان: اپٹما کا 2 ارب ڈالرز کے متبادل حل کا اعلان – صنعت کار اسٹیٹ بینک میں فنڈ جمع کروانے پر غور کر رہے ہیں

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین کامران ارشد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی طرف سے 2 ارب ڈالرز واپس لینے کی صورت میں انہوں نے متبادل حل فراہم کر دیا ہے۔

کامران ارشد کے مطابق صنعت کار 2 ارب ڈالرز کا فنڈ بنا کر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کروانے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کوئی مسئلہ نہیں آنے دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امن مذاکرات کے بعد وزیر اعظم سے مل کر اس مسئلے کا حل نکال لیں گے۔ اپٹما نے ہمیشہ پاکستان فرسٹ کے عہد کو نبھایا ہے۔

چیئرمین اپٹما نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکا ہے اور برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں