آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو ٹول ادا کرنا ہوگا: ایران کا بڑا اعلان


تہران: ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام تجارتی اور بین الاقوامی جہازوں کو ایک نئے کنٹرول سسٹم کے تحت ٹول ادا کرنا لازمی ہوگا۔ روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ ایرانی حکومت قومی مفادات کے تحفظ اور خطے میں استحکام کے پیش نظر اس اہم آبی گزرگاہ پر “مؤثر کنٹرول اور مینجمنٹ” قائم کرے گی۔

ابراہیم عزیزی نے امریکہ کے ساتھ جاری کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ امریکیوں پر اعتماد کرے، اور اس حوالے سے پالیسیاں خالصتاً ایران کے قومی مفادات کے مطابق ترتیب دی جا رہی ہیں۔

توانائی کے شعبے میں بحالی کا عمل تیز
دوسری جانب ایران کے نائب وزیر تیل محمد صادق عظیمی نے میڈیا کو بتایا کہ حالیہ حملوں میں تباہ ہونے والی آئل ریفائنریز کی صلاحیت کو بحال کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ دو ماہ کے دوران ملک کی ریفائننگ کی 70 سے 80 فیصد صلاحیت دوبارہ بحال ہو جائے گی۔ ان کے مطابق لاوان ریفائنری کا ایک حصہ محض 10 دن کے اندر دوبارہ کام شروع کر دے گا اور ملبہ ہٹانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں