تاریخی لمحہ: آسٹریلیا نے 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون کو فوج کی سربراہی سونپ دی

کینبرا (ویب ڈیسک): آسٹریلیا نے اپنی 125 سالہ دفاعی تاریخ میں ایک سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلی بار کسی خاتون افسر کو ملکی فوج کی سربراہی سونپنے کا اعلان کر دیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سوسین کوائل آسٹریلوی ڈیفنس فورس میں چیف آف آرمی کا عہدہ سنبھالیں گی۔ وہ رواں سال جولائی میں باضابطہ طور پر اس منصب کا چارج سنبھالیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سوسین کوائل اس وقت آسٹریلوی فوج میں جوائنٹ کیپیبلٹیز کی سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ موجودہ آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ کی جگہ لیں گی، جو جولائی 2022ء سے اس اہم ترین عہدے پر فائز تھے۔

یہ تعیناتی نہ صرف آسٹریلوی فوج میں صنفی مساوات کے حوالے سے ایک انقلابی قدم ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی دفاعی قیادت میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں