پاکستان میں شرح سود میں ایک فیصد اضافہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نیا بڑا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق شرح سود کو 10.5 فیصد سے بڑھا کر 11.5 فیصد کر دیا گیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اضافے کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور معاشی غیر یقینی صورتحال ہے۔ ان عوامل کے باعث ملک میں مہنگائی کے مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق شرح سود میں اضافے کا براہ راست اثر عوام پر پڑے گا، کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔ اس کے علاوہ بینک قرضے مہنگے ہونے سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں