ایران، روس اور پاکستان کے درمیان اہم سفارتی رابطے، عباس عراقچی کا بڑا بیان

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی صورتِ حال میں روس کے ساتھ مشاورت اور ہم آہنگی انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایران، امریکا کے ساتھ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ضرور ہوئی، تاہم امریکی مؤقف اور مطالبات کے باعث مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات اور غلط طرزِ عمل مذاکرات کی کامیابی میں بڑی رکاوٹ بنے۔

انہوں نے پاکستان کے کردار کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں ایک مؤثر ثالثی کردار ادا کر رہا ہے، اور موجودہ حالات میں پاکستانی حکام کے ساتھ مشاورت ضروری تھی تاکہ صورتحال کا درست جائزہ لیا جا سکے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ بھی جنگ اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ایک اہم موقع ہے۔ واضح رہے کہ وہ آج ماسکو میں ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے، جس میں اہم علاقائی اور عالمی امور زیرِ بحث آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں