ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے نئی شرائط پیش کر دی ہیں، جن میں جوہری مذاکرات کو اگلے مرحلے تک مؤخر کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے Axios نے ایک امریکی عہدیدار اور معاملے سے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کو جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق نئی پیشکش دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے یہ تجویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکا تک پہنچائی، جس سے پاکستان کے سفارتی کردار کی اہمیت ایک بار پھر نمایاں ہوئی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز سے متعلق کوئی معاہدہ طے پا جاتا ہے اور ایرانی بندرگاہوں پر عائد امریکی پابندیاں ختم ہو جاتی ہیں تو ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایران پر دباؤ ڈالنے کے مؤثر ذرائع محدود ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں امریکا کے لیے ایران کو افزودہ یورینیئم کے ذخیرے سے دستبردار ہونے یا کم از کم ایک دہائی تک افزودگی روکنے پر آمادہ کرنا مشکل ہو جائے گا۔








