لاہور( آواز رپورٹ)پشاور ذلمی نے 11 ویں پاکستان سپر لیگ ( PSL) کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ دوسری مرتبہ چیمپئین بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ 11ویں پی ایس ایل فائنل میں بابر اعظم کی ٹیم نے حیدر آباد کنگز کو وکٹوں سے شکست دیدی۔ حیدر آباد کے 129 رنز کے جواب میں پشاور ذلمی کے 4 کھیلاڑی 41 رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے۔ تاہم ایرون ہارڈی اور عبدالصمد کی شاندار پارٹنر شپ کی وجہ سے کامیابی حاصل کی۔ہارڈی جنہوں نے باؤلنگ میں شاندار کارکرکردگی دکھاتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کی تھیں، مشکل وقت میں ٹیم کو سہارا دیا اور ناقابل شکست 56 رنز بنائے جبکہ عبدالصمد نے 48 رنز اسکور کئے۔ ھارڈی فائنل کے بہترین کھیلاڑی قرار پائے۔پشاور ذلمی نے پہلی بار 2017 میں ٹائٹل جیتا جبکہ2018-2019 اور 2021 میں فائنل میں شکست کھائی۔ پشاور ذلمی کے بابر اعظم 588 رنز بناکر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر رہے۔ ان کی ہی ٹیم کے کشال مینڈیس نے 550 رنز بنائے۔پشاور کے ہی سفیان مقیم نے سب سے زیادہ 22 وکٹیں حاصل کرکے کامیاب ترین باؤلر رہے۔









