راجن پور: فاضل پور میں پولیس کارروائی، 4 مغوی بازیاب، 5 ملزمان گرفتار

Rajanpur کے علاقے Fazilpur میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، جبکہ واقعے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او محمد عمران کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں ایک خاتون، دو بچے اور ایک 12 سالہ لڑکی شامل ہیں، جنہیں 10 روز قبل گھر کے باہر سے مبینہ طور پر اغواء کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر انتقامی کارروائی کا نتیجہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والی ایک لڑکی کے رشتے دار اس واقعے میں ملوث پائے گئے ہیں، جبکہ مذکورہ لڑکی نے اپنے پڑوس میں رہنے والے نوجوان کے ساتھ Karachi میں شادی کر لی تھی۔

ڈی پی او کے مطابق لڑکی کی جانب سے نکاح نامہ اور بیان پولیس کو موصول ہو چکا ہے، جس میں اس نے اپنی مرضی سے شادی کرنے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ Punjab Police نے تھانہ فاضل پور میں درج مقدمات کی بنیاد پر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں