کم جونگ اُن کو نظرِ ثانی شدہ آئین کے تحت شمالی کوریا کا سربراہِ مملکت نامزد کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ان کے ریاستی امور پر اختیارات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی آئینی ترامیم کے تحت کم جونگ اُن کو ریاستی امور کے کمیشن کے سربراہ کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے، جس میں جوہری طاقتوں کے استعمال سے متعلق فیصلوں کا اختیار بھی شامل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا اپنی دفاعی حکمتِ عملی کے تحت جوہری صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے اور اسے جنگی صورتحال میں مؤثر طور پر استعمال کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس اقدام سے خطے میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے، جبکہ عالمی سطح پر بھی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔








