سعودی عرب کا خطے میں جنگ کے دوران امن کا واضح پیغام

ریاض — امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران سعودی عرب نے اپنی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی متضاد اطلاعات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سعودی ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ مملکت نے کسی بھی فریق کو اپنی سرزمین یا فضائی حدود جارحانہ فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق، سعودی عرب نے واضح کیا کہ وہ خطے میں کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے اور پاکستانی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے جس کا مقصد واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرانا ہے۔ سعودی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بعض عناصر مشکوک مقاصد کے تحت مملکت کے غیر جانبدارانہ موقف کو گمراہ کن انداز میں پیش کر رہے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج کو سعودی عرب اور کویت میں دوبارہ رسائی دے دی گئی ہے، جس کی سعودی حکام نے تردید کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں