امریکی کوششوں سے کامیابی: روس اور یوکرین کے درمیان 9 سے 11 مئی تک 3 روزہ جنگ بندی اور 2 ہزار قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق

واشنگٹن (ویب ڈیسک) — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان 9 مئی سے 11 مئی تک 3 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے بتایا کہ جنگ بندی کے دوران ہر قسم کی فوجی کارروائیاں روک دی جائیں گی اور دونوں ممالک ایک، ایک ہزار جنگی قیدیوں کا تبادلہ بھی کریں گے۔

یوکرینی صدر وولودومیر زیلینسکی نے بھی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب روسی صدارتی معاون یوری اوشاکوف کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ امریکی انتظامیہ کے رابطوں کے بعد طے پایا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے پہلے یومِ فتح کی تقریبات کے موقع پر 2 روزہ یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاہم اب امریکی کوششوں سے دونوں فریق 3 روزہ جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور حالات بتدریج بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں