عظیم میسی کا عظیم کارنامہ : 38 سال کی عمر میں ہیٹ ٹرک! ورلڈ مقابلوں میں سب سے زیادہ گولوں کا ریکارڈ برابر


نیویارک ( آواز آن لائن)دنیائے فٹبال کے عظیم فٹبالر میسی کا عظیم کارنامہ ورلڈ کپ 2026 کا شاندار آغاز: 36 سال کی عمر میں گولوں کی ہیٹ ٹرک ۔ ارجنٹائن نے الجیریا کو اپنے پہلے میچ میں 3-0 سے شکست دیدی تینوں گولز 38 سالہ لائنل میسی نے کئے۔ یہ ورلڈ کپ مقابلوں میں میسی کی پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے سب سے زیادہ عمر میں ہیٹ ٹرک کرنے کا ایک اور عظیم فٹ باؤلر کرسٹیانو رونالڈو کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ رونالڈو کو ورلڈ کپ مقابلوں میں ہیٹ ٹرک کرنے والے عمر رسیدہ کھیلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ انہوں نے 33 سال کی عمر میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔ امریکی شہر کنساس سٹی میں کھیلے گئے میچ  میں دفاعی چیمپئین ارجنٹائن کی ٹیم شروع سے ہی الجئیر پر حاوی رہی۔اور میسی کی جارحانہ کھیل کے باعث حریف کو سنبھلنے نہیں دیا۔میسی نے جرمنی کے میروسلاو کیلوز کا ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے 16 گولوں کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں