لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مغلپورہ پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو دس، دس سال قید کی سزا سنا دی۔
اے ٹی سی جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں خصوصی سماعت کے دوران فیصلہ سنایا۔
دوسری جانب اسی مقدمے میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ثبوت نہ ملنے پر بری کر دیا گیا۔









