نیویارک ( آواز نیوز)پیسہ اور طاقت : بولتے ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا منفرد واقعہ۔صدر ٹرمپ کی مداخلت پر فیفا کے صدر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ایک امریکی فٹبالر کو دیا گیا ریڈ کارڈ معطل کرتے ہوئے انہیں آج بییلجئم کے خلاف پری کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے۔ فولارن کو بوسنیا کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔ قوانین کے تحت ان پر ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا نے امریکی اسٹرائیکر فولارن بیلاگن پر عائد ریڈ کارڈ کی پابندی معطل کی تھی، جس کے بعد وہ بیلجیم کے خلاف آج میچ کھیلنے کےلیے اہل ہوگئے تھے۔
بییلجئم کے شہریوں نے اس اقدام کو کھیل کی روح
کےمنافی قرار دیا اور کہا کہ اگر سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پر پابندیاں ختم ہونے لگیں تو فٹ بال کے قوانین کی حیثیت متاثر ہوگی۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اور فیفاکے صدر جیانی ونسینزو انفنٹینو قریبی دوست بتائے جاتے ہیں۔فولارن بیلاگن کو کے خلاف ریڈ کارڈ دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ان پر ایک میچ کی پابندی لگی تھی۔تاہم صدر ٹرمپ کی درخواست پر فیفا کے صدر نے ریڈ کارزد وارننگ معطل ورار دیدی۔









