نیویارک ( آوازنیوز) فرانس کے فارورڈ پلیئر ایم باپے فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں 2 بار گولڈن بوٹ ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھیلاڑی بن گئے۔ کالیان ایم باپے نے 8 میچوں میں 10 گول کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔ وہ 2022 میں قطر میں منعقدہ فیفا ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 8 گول کئے تھے۔ 27 سالہ ایم باپے ویسٹ جرمنی کے گریگ مولر کے بعد دس گولز کے ساتھ ڈبل فیگر میں داخل ہونے والے دوسرے فٹبالر بن گئے ہیں۔ مولر نے 1970 میں 10 گولز کئے تھے۔ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گولز کرنے کا اعزاز فرانس کے جسٹن فونٹین کے پاس ہے جنہوں نے 1958 میں 13گولز کئے تھے۔ جو آج بھی ورلڈ ریکارڈ ہے۔ایم باپے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھیلاڑی بن گئے ہیں۔ وہ 22 گولز کرچکے ہیں۔ وہ ارجنٹینا کے لیونل میسی( 21) سے ایک گول آگے ہیں۔









