نیویارک سٹی کے مئیر ممدانی کی شدید موسم اور ممکنہ سمندری طوفان سے نمٹنے اور تیاریوں کے سلسلے میں اقلیتی میڈیا کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس

Mayor Mamdani’s Ethnic & Community Media Roundtable on Extreme Weather Preparedness

نیویارک ( آواز نیوز) نیویارک سٹی کے مئیر زوہران ممدانی نے موسم کی شدت۔ آنے والے دنوں میں شدید بارشوں اور سمندری طوفانوں سے نمٹنے اور تیاریوں کی غرض سے نسلی و اقلیتی میڈیا کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل پریس نانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں اس بات پر توجہ مرکوز رکھی گئی کہ کیونکر دستیاب وسائل کے ساتھ ہنگامی حالات سے نمٹا جاسکتا ہے۔تاکہ نیویارکرز کو محفوظ رکھا جائے۔اس موقع پر نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف انوائیرمینٹل پروٹیکشن کی ڈپٹی بیتھ ڈی فالکو نے سیلاب کے حوالے سے لائیو ڈیمو بھی پیش کیا۔پریس کانفرنس میں مئیر کے ہمراہ نیویارک سٹی  ایمرجنسی مینجمنٹ کے فرسٹ ڈپٹی کمشنر بین کراکر، نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہائی جین کے کمشنر ایلسٹر مارٹن اور ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمینٹل پروٹیکشن کی کمشنر لیزا گارشیا بھی موجود تھے۔راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے دوران مئیر اور ان کی ٹیم نے اقلیتی میڈیا کے ذریعے مختلف کمیونٹیز کو شدید موسم میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی اور کمیونٹیزکو یقین دلایا کہ مئیر اور ان کی انتظامیہ کسی بھی موسمی ایمرجنسی سے نمٹنے اور شہر کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں